پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب ، وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف حکمت عملی سے آگاہ کرینگے

09:39 AM, 17 Jun, 2021

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تین دن سے جاری ہنگامہ آرائی پر وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں  قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے واقعات کاجائزہ لیاجائےگا۔ جب کہ بجٹ کی منظوری کے لیے حکمت عملی اورتجاویزپرغورکیاجائےگا۔

عمران خان اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف حکمت عملی سےآگاہ کریں گے۔ جب کہ حکومتی اتحادی جماعتیں بھی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شریک ہوں گی۔

مزیدخبریں