پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 26 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت عثمان خواجہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، برینڈن کنگ، محمد اخلاق، افتخار احمد، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، ظفر گوہر، فواد احمد اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، امام الحق، شعیب ملک، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، ابرار احمد، عمید آصف، وقار سلام خیل اور ثمین گل شامل ہیں۔