تل ابیب :اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں واقع ایک اہم کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس میں ایران کے چیف آف وار اسٹاف جنرل علی شادمانی شہید ہو گئے۔
جنرل علی شادمانی کو ایران کی مسلح افواج کا سب سے سینئر آپریشنل کمانڈر سمجھا جاتا تھا اور وہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی مشیر بھی تھے۔ وہ ایران کے ایمرجنسی کمانڈ سینٹر کے سربراہ بھی تھے، جو جنگی حکمت عملی اور آپریشنز کی منظوری دیتا ہے۔
وہ اس سے پہلے بھی پاسداران انقلاب اور ایرانی آرمی کے اہم آپریشنل عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ حالیہ جنگی کشیدگی کے دوران انہیں ایرانی افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔
ان سے پہلے ایران کے سابق جنگی کمانڈر عالم علی رشید بھی اسرائیلی حملے میں مارے جا چکے ہیں۔ علی شادمانی کی شہادت کو ایران کی فوجی قیادت کے لیے ایک بڑا نقصان اور کمانڈ چین میں سنجیدہ خلل قرار دیا جا رہا ہے۔