پشین: بلوچستان کے کئی علاقوں، خصوصاً پشین اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔