کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے بعد 3398 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔