صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال اور بجٹ پر گفتگو

07:22 PM, 17 Jun, 2025

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ متحدہ عرب امارات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سرمایہ کاری و باہمی تعاون کے پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے نکات بھی زیرِ بحث آئے۔ صدر مملکت نے گفتگو کے دوران زور دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ کمزور اور پسماندہ طبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے، پنشنرز، مزدوروں اور عام شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور بجٹ میں محنت کش عوام کی فلاح و بہبود کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف اور غربت میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزیدخبریں