میرے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں:نواز شریف

11:29 PM, 17 Jun, 2025

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اُن اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان کوئی فرق نہیں، وزیر اعظم کوئی بھی ہو، فرق نہیں پڑتا، ہم ایک ہی صفحے پر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت داخلی و خارجی سطح پر بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ایران کے معاملے پر حکومت کا مؤقف درست اور حق پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر دفاع کیا، اور پاک فوج کی صلاحیتیں ملک کے دفاع کے لیے وقف ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اوورسیز کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حالات قومی یکجہتی کے متقاضی ہیں اور سب کو مل کر ملک کے مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں