کراچی/کوئٹہ: سندھ حکومت آج نئے مالی سال 2026-27 کا چار ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے شعبوں کے لیے بھی خطیر رقوم مختص کیے جانے کی توقع ہے، تاہم حتمی اعداد و شمار اور تجاویز بجٹ تقریر کے دوران سامنے آئیں گی۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت بھی آج مالی سال 2026-27 کا گیارہ سو ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے برابر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
بلوچستان کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور عوامی بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں صوبوں کے بجٹ کو سرکاری ملازمین اور عوامی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔