فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن، فرانس اور ناروے کی فتوحات، میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک

11:35 AM, 17 Jun, 2026

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں اپنے نام کر لیں۔

گروپ جے کے میچ میں ارجنٹائن نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ ارجنٹائن کی جانب سے تینوں گول سپر اسٹار لیونل میسی نے کیے اور ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

گروپ آئی کے ایک اور میچ میں فرانس نے سینی گال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ فرانسیسی ٹیم نے میچ کے دوران عمدہ کھیل پیش کیا اور کامیابی کے ساتھ قیمتی تین پوائنٹس حاصل کیے۔

اسی گروپ کے دوسرے مقابلے میں ناروے نے عراق کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹی۔

دوسری جانب گروپ جے میں آسٹریا اور اردن کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جہاں آسٹریا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی۔

مزیدخبریں