دہشتگردوں کا ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں کا ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

چارسدہ : امن دشمنوں نے سرحد پار سے ایک بار پھر بزدلانہ وار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شبقدر میں واقع فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید جب کہ مقابلے میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

واضح رہے رواں ماہ بھی سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستان کی 3 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس کا پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی میں کارروائی میں 15 سے زائد دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ حملے کے بعد پاکستان میں تعینات افغانستان کے نائب سفیر عبدالناصر یوسفی کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں