بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا

بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا

بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا

نیویارک : امریکا کی جانب سے کیے گئے تازے سروے کے مطابق بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔امریکی جریدے فوربز نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تجزیے میں کہا ہے کہ مودی سرکار کے راج میں اسکول، اسپتال، پولیس اور دیگر شعبوں میں رشوت کا بازار گرم ہے۔ بھارت میں رشوت دینے کی شرح انہتر فیصد ہے، ویت نام پینسٹھ فیصد کے ساتھ کرپٹ ملکوں میں دوسرے اور تھائی لینڈ اکتالیس فیصد کے تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بدعنوان ایشیائی ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر چوتھا ہے، پاکستان میں رشوت دینے کی شرح چالیس فیصد ہے۔