سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے، ایرانی حج کر سکیں گے

سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے، ایرانی حج کر سکیں گے

ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے 60 ہزار کے قریب زائرین رواں برس حج میں شرکت کریں گے۔

گزشتہ سال حج کے موقعے پر بھگدڑ مچنے سے ایرانی شہریوں کی ہلاکت پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے سعودی عرب کو حج کے انتظامات کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔

اب دونوں ممالک میں بات چیت کے بعد ایرانی زائرین رواں برس ستمبر میں حج کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے۔سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ،سعودی وزارتِ حج اور ایرانی ادارے نے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ رواں برس ایرانی زائرین حج کر سکیں۔

مصنف کے بارے میں