کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور کوئٹہ، سبی، مچھ اور چمن ریلوے سٹیشنز پر سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے بعد محکمہ تعلیم نے کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے آج سے 2روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا اور جامعہ بلوچستان بھی 2روز کیلئے بند رہے گی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کوئٹہ اورگوادر میں فورسز کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے 22 مارچ تک الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔
کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند، پرچے بھی ملتوی
09:46 AM, 17 Mar, 2022