اسلام آباد: پاک افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں طالبان کے اہم فوجی مراکز، ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن سٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کابل میں حملوں کے بعد بلند شعلے اور سیکنڈری دھماکوں سے واضح ہوا کہ یہ طالبان کا بڑا بارودی ذخیرہ تھا۔ ننگر ہار میں بھی چار مقامات پر کارروائی کی گئی، جہاں ملٹری تنصیبات اور ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر تباہ کیا گیا۔
پاک افواج نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔ سکیورٹی ذرائع نے طالبان کے دعوے کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا۔