ایران-امریکہ تنازعہ: ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی

01:55 PM, 17 Mar, 2026

تہران :ایران میں جاری کشیدگی میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 200 امریکی زخمی بھی ہوئے۔ ایرانی بمباری سے 15 اسرائیلی ہلاک اور 3,369 زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی حملوں میں متحدہ عرب امارات میں 7 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہوئے، جبکہ کویت میں 6، عمان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 افراد جان سے گئے۔

دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی جوابی حملوں سے ایران میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,500 سے تجاوز کر گئی اور 18,000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں سے لبنان میں بھی 850 شہری شہید ہو چکے ہیں۔یہ تازہ ترین اعداد و شمار اس خطے میں بڑھتی کشیدگی اور انسانی نقصان کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں