عالمی عدالت میں پاکستانی حکام نے بھارت کی چلاکیاں بے نقاب کر دیں

عالمی عدالت میں پاکستانی حکام نے بھارت کی چلاکیاں بے نقاب کر دیں

ہیگ:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھارت کی چلاکیاں پاکستانی حکام نے بے نقاب کر دیا،بھارتی وکیل کی کلبھوشن یادیو کی مدد کرنے والے بھارتی حکام کا ذکر گول کر گئے،جبکہ پاکستانی وکیل خاور قریشی نے بھارتی حکام کی اس ہوشیاری کو عالمی عدالت کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
پاکستان نے 23جنوری کو ان بھارتیوں کے بارے میں معلومات مانگی تھیں یہ وہ ہی افراد ہے جن سے بھارتی جاسوس کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسکے بینک اکاونٹ میں رقم ڈالوتے رہے۔ خاور قریشی نے عالمی عدالت کو بتایا کہ بھارتی حکام کی جانب سے عدالت کو یہ اشارہ تو دیا گیا کہ پاکستان نے کچھ ثبوت مانگے تھے لیکن اس سلسلے میں عدالت کو صرف کور لیٹر فراہم کیا گیا اور عدالت کو بنیادی مواد فراہم ہی نہیں کیا گیا کو کہ پاکستان نے بھارت کو23جنوری کو فراہم کیا تھا۔
اب وہ سارا مواد ججوں کے فولڈر میں دستیاب ہے عدالت یہ دیکھ سکتی ہے اس مواد میں بھارتی حکام کی جانب سے کلبوشن کی جانے والی مدد،اسکا ٹیلی فون ریکارڈ اور مالی مدد کا ریکارڈ بھی اسکا حصہ ہے۔ یہ سب پاکستان کے جائز مطالبات ہیں۔
اس میں زیادہ دلچسپ بات ہی ہے بھارت نے کسی بھی مرحلے پر اس شخص کے پاس بھارتی پاسپورٹ کی موجودگی کا جواب نہیں دیا اس پاسپور ٹ کیوجہ سے اسے بھارتی شہری مانا گیا جبکہ بھارت نے اسکے بھارتی شہری ہونے کا ثبوت بھی نہیں دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں