کوئٹہ: خصوصی بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے

کوئٹہ: خصوصی بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے

کوئٹہ: قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقا بلے کر وا ئے گئے جس میں بڑی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا ۔

قوت سماعت اور گو یا ئی سے محروم ننھے منھے بچےجنہوں نے ایک نجی تعلیمی کے ز یر انتظام کھیلوں کے مقا بلوں میں حصہ لیا.  گو کہ یہ بچے سن اورنہ  ہی بو ل سکتے تھے مگر انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر ثابت کر دیا کہ یہ کسی سے کم نہیں۔ان بچوں کے درمیان ریبٹ ریس،  فروگ ریس ، ڈریس اپ ریس سمیت 15مختلف مقا بلے کر وا ئے گئے۔جن میں 130سے ز ائد بچوں نے حصہ لیا۔ 
کھیلوں کے مقابلے دیکھنے آ ئے بچوں کے وا لد ین ان کی صلا حیتوں کو دیکھ خوشی کا اظہار کیا۔ تقر یب کے مہمان خصوصی سیکر ٹر ی کھیل محبو ب بلو چ کا کہنا تھا کہ کھیل نہ صرف بچوں کو چاکو چوبن رکھتے ہیں بلکہ ان میں خوداعتمادی بھی پیدا کر تے ہیں۔ مقا بلوں کے اختتام پر جیتنے وا لے بچوں میں انعا مات بھی تقسیم کئے گئے ۔

مصنف کے بارے میں