نئی دہلی: بھارت کی حالیہ ناکامی کے بعد حکومتی وزرا اور سیاستدان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے ہیں، جس پر بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو اہم رہنماؤں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر اعلی دہلی اور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری سمیت دیگر اہم حکومتی رہنماؤں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جے پی نادا، بھوپندر یادیو، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی جیسے اہم بی جے پی رہنماؤں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جنگی پالیسیوں اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد عوامی غصہ بڑھ گیا ہے، اور اس صورتحال میں حکومتی رہنماؤں کی سکیورٹی بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کے لیے اس وقت کی سب سے بڑی تشویش عوامی ردعمل ہے۔