پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے تاریخ رقم کی، سیاسی قیادت کا قومی سلامتی پر مثالی اتحاد : نواز شریف

03:48 PM, 17 May, 2025

رائیونڈ :مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کی نئی مثال قائم کی ہے، اور اس موقع پر پارلیمنٹ کی جانب سے قومی اتحاد کا مظاہرہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔

یہ بات انہوں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں کہی جنہوں نے پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی جیسے نازک موقع پر تمام سیاسی قوتوں نے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک مؤقف اختیار کیا، جو ایک مثالی رویہ ہے۔

انہوں نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ سچ پر مبنی مؤقف کو دنیا کے سامنے لا کر میڈیا نے اہم قومی فریضہ ادا کیا ہے۔ ’’یہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے کہ ہم سب نے مل کر دشمن کو واضح پیغام دیا۔

مزیدخبریں