بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید اور نوجوان زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شہید اور نوجوان زخمی

اسلام آباد : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تیتری نوٹ اور ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شہید اور نوجوان زخمی ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے تیتری نوٹ اور ستوال سیکٹرپر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا.زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائرنگ سے دونوں سیکٹرز کے رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔