بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی آئندہ ماہ ہو گی

 بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی آئندہ ماہ ہو گی
کیپشن: سکرین شوٹس

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی آئندہ ماہ ہونے جار ہی ہے، شادی کے لیے مہنگا ترین ہال بک کروایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 36سالہ پریانکا چوپڑا اور 27سالہ نک جونس کی شادی کے لیے بھارتی شہر جودھ پور میں واقع تاج امید بھون جگہ کی بکنگ کروائی گئی ہے جس کا ایک رات کا کرایہ 47ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 80لاکھ روپے) ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جگہ 347عالیشان کمروں پر مشتمل ہے اور تاج ہوٹلز کی ملکیت ہے جسے حال ہی میں دنیا کے بہترین ہوٹل کا ایوارڈ ملا ہے۔ یہ جگہ تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک حصے میں شاہی خاندان کی رہائش ہے۔ ایک حصہ لگڑری ہوٹل اور ایک حصہ میوزیم پر مشتمل ہے۔

اس ہال میں 20ویں صدی کے جودھ پور کے شاہی خاندان سے متعلقہ اشیاءرکھی گئی ہیں۔جگہ کا کل رقبہ 26ایکڑ ہے، جس میں 15ایکڑ پر مشتمل باغ بھی شامل ہیں۔ یہاں پرائیویٹ ڈائننگ ہالز، بال روم، لائبریری، سوئمنگ پول، سپا، بلیئرڈز روم، چرا ٹینس کورٹس اور 2ماربل سکواش کورٹس بھی بنائی گئی ہیں۔