معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی: فیصل واوڈا

معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی: فیصل واوڈا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں مرنے والے شہری معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جن لوگوں نے کپڑے اتارنے اور برہنہ کرنے کے بیانات دیے، ان کی کیا ساکھ ہے؟ پی ٹی آئی کے تین لیڈر سانپ ہیں اور تینوں وزیراعظم بننے کے امیدوار ہیں، تین سانپ، کچھ کیڑے، دو خاص لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ تین سانپوں نے عمران خان کی وزارت عظمی میں وزیراعظم ہاؤس کے اندر آرمی چیف کو عمران خان کے خلاف بھڑکایا، میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عمران خان ایسے نہیں، ان کی باتوں میں نہ آئیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ ان سے کون کام لے رہا ہے، فواد چوہدری ایسی چیز کا دفاع کر رہے ہیں کہ اپنی بات کہنے کیلئے مزید جھوٹ بولنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مئی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والے اکتوبر کہہ رہے ہیں، کچھ کیڑے بھی ہیں جن کے پاس بیڑی پینے کے پیسے بھی نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں