خارجی دہشتگرد کے فتنۂ خوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات

03:00 PM, 17 Nov, 2025

اسلام آباد :جنوبی وزیرستان میں گرفتار خارجی دہشتگرد نے اپنے ویڈیو بیان میں فتنۂ خوارج کی کارروائیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ دہشتگرد کے مطابق خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ وہ تین سال تک مختلف خارجی کمانڈروں کیلئے سہولت کاری کرتا رہا اور پولیس اسٹیشن سمیت متعدد حملوں میں شامل رہا۔

اس کا کہنا تھا کہ کئی خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو گمراہ کرتے۔ دہشتگرد نے اعتراف کیا کہ خوارج نے جھوٹ پھیلا رکھا تھا کہ پاک فوج کافر ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی کیونکہ فوج کے جوان باعمل مسلمان ہیں۔

اس نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گردی کے خاتمے میں مدد مل سکے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر دہشت اور انتشار پھیلانے والے خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں