ڈھاکہ :بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ وقت کے مطابق انصاف کریں گی اور کسی بھی فیصلے سے روکی نہیں جا سکتیں۔ انہوں نے کہا، "ہم سب کچھ یاد رکھیں گے، سب کا حساب لیا جائے گا، اللہ نے زندگی دی ہے وہی اسے لے گا۔
حسینہ واجد نے اپنے حامیوں سے کہا کہ فکر نہ کریں، وہ زندہ ہیں اور عوام کی فلاح کے لیے کام جاری رکھیں گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت ان کی جماعت کو ختم کرنا چاہتی ہے اور قانون کے تحت منتخب نمائندوں کو زبردستی عہدوں سے ہٹانا قابل سزا ہے۔
انہوں نے اپنے دور حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاکھوں روہنگیا کو پناہ دی اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود عوامی مطالبات کو قبول کیا۔ حسینہ واجد نے زور دیا کہ عدالتی فیصلے انہیں نہیں روکیں گے اور وہ اپنے کارکنان اور عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔