چین نے آرامکو کے حصص خریدنے کی پیشکش کردی

چین نے آرامکو کے حصص خریدنے کی پیشکش کردی

ریاض:سعودی ویژن 2030 کے تحت سعودی تیل کی سرکاری کمپنی آرامکو کے حصص فروخت کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع ہو چکی ہے ۔ اور کئی ممالک کی طرف سے پیشکشیں آنا بھی شروع ہو گئی ہیں  ۔حالیہ نئی پیشکش میں چین کی سرکاری کمپنیوں نے آرامکو کے 5فیصد حصص براہ راست خریدنے کی پیشکش کردی۔ اس سے سعودی عرب کو مختلف پیشکشوں کا جائزہ لینے میں کافی سہولت حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق سعودی آرامکو اپنی ضروریات اور تیل کی پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔باخبر ذرائع کا کہناہے کہ چین کی 2سرکاری آئل کمپنیوں پیٹرو چائنا اور سنوبک نے سعودی آرامکو کو براہ راست پیشکشیں بھجوا دی ہیں۔ یہ کمپنیاں آرامکو سے براہ راست معاہدے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ دونوں کمپنیاں چین کے ریاستی فنڈ کا حصہ ہیں۔