صوبہ خوست میں افغان فورسز کے حملہ نے حقانی نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا دیا

صوبہ خوست میں افغان فورسز کے حملہ نے حقانی نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا دیا

کابل :افغانستان کے صوبہ خوست میں فضائی کارروائی کے باعث 26 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ۔


تفصیلات کے مطابق صوبہ خوست کے ضلع ججی میدان میں حقانی دہشتگرد گروہ کے خلاف افغان فورسز کی جانب سے خاص فضائی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں حقانی گروپ کے 26 ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ اس کارروائی میں حقانی گروپ کے متعدد خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں ۔حقانی گروپ زیادہ تر مشرقی صوبوں اور دارالحکومت کابل میں سرگرم رہا ہے اور سکیورٹی فورسز کے خلاف بہت سے بڑے پیمانے کے حملوں کا ذمہ دار ہے ۔


تاہم حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خاتمے سے مشرقی صوبوں میں عوامی سلامتی کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ دریں اثناء شہر گردیز میں شدت پسندوں نے پولیس کے ٹریننگ سینٹر کے قریب بم دھماکہ کر دیا تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیق جاری ہے اور علاقے میں سخت سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ۔