پرانی باتوں کو بھول کر معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں : روس

پرانی باتوں کو بھول کر معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں : روس


ماسکو:روس نے افغان طالبان کو مفت پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔


روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اب پرانی باتوں کو بھول چکا ہے ٗ ہم امریکہ کیخلاف کسی بھی کارروائی میں نہ فریق بنتے ہیں اور نہ ساتھ دیتے ہیں۔اب وقت معاشی جنگ کا ہے اور ہم اس کیلئے تیار ہو رہے ہیں


روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 16 اکتوبر کو مغربی میڈیا میں روس پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور زمینی حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ مذکورہ خبر مفروضوں پرمبنی ہے جس کا مقصد افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔


سرگئی لاروف نے کہا ہم اس بات کے ثبوت دے سکتے ہیں کہ برطانیہ اور دوسری قوتیں طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔