کسی دوسرے ملک کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں : شمالی کوریا

کسی دوسرے ملک کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں : شمالی کوریا

پیانگ یانگ :شمالی کوریا کی اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو امریکا سے دور رہنے کی وارننگ، نمائندہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں، امریکا کے ملٹری ایکشن کا ساتھ نہ دینے والے محفوظ رہیں گے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں شمالی کوریا کے نمائندے کم ان ریانگ کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں۔ امریکا کے فوجی اقدام کا ساتھ نہ دینے والے محفوظ رہیں گے۔


شمالی کوریا کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حصہ ان کی دسترس سے باہر نہیں، ہمارے ملک پر بری نظر ڈالی تو دنیا بھر میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب روس کی تناؤ میں کمی کی کوششوں کو بھی دھچکہ لگا ہے۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ماسکو میں براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا