پاکستان میں کورونا سے مزید 17 مریض انتقال کر گئے

08:25 AM, 17 Oct, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ، 24 گھنٹوں کے دوران 17 مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 269 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 720 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 44 ہزار 831 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک ہزار 958 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 64 ہزار 384 ہو گئی ۔

مزیدخبریں