سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

02:00 PM, 17 Oct, 2025

شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے گزشتہ 8 سے 10 روز سے علاقے کی بھرپور نگرانی کی تھی اور 16 اکتوبر کو دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ چار دنوں میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج بھی جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔

یہ کارروائیاں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہیں، جس سے علاقے میں امن قائم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے اہم ہیں اور آئندہ بھی ایسے آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں