افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع، سفارتی ذرائع

07:04 PM, 17 Oct, 2025

اسلام آباد/کابل/دوحہ:افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان جاری 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج شام 6 بجے ختم ہو گئی، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق اس عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔

عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ اعلیٰ سطح مذاکرات کل شروع ہونے کی توقع ہے، جو کشیدگی کم کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں