ابراہم معاہدے کی توسیع کے لیے پُرامید ہوں، سعودی عرب کی شمولیت اہم ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

10:03 PM, 17 Oct, 2025

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ابراہم معاہدے کی جلد توسیع ممکن ہے اور سعودی عرب بھی جلد اس میں شامل ہو سکتا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر سعودی عرب اس معاہدے کا حصہ بنتا ہے تو دیگر مسلم ممالک کی شمولیت کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

ٹرمپ نے بتایا کہ کئی ممالک کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے اور ان میں سے متعدد نے معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سب سے پہلے ابراہم اکارڈز پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد مراکش اور سوڈان بھی اس معاہدے کا حصہ بنے تھے۔

مزیدخبریں