وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون, سیکورٹی کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون, سیکورٹی کی یقین دہانی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مہمان ٹیم کو  مکمل سیکورٹی فراہم کرنے  کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم انہوں نے وزیراعظم کی یقین دہانی نہیں مانی اور دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے  نیوزی لینڈ کی طرف سے دورہ ملتوی کرنے پر نیوزی لینڈ کی ہم منصب  سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مہمان ٹیم کو مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ۔ 

دوسری طرف نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آج شروع ہونی تھی تاہم ٹیمیں سٹیڈیم روانہ ہونے سے چند لمحے قبل نیوزی لینڈ نے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔