واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں نئے ریپلائی تھریڈ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

03:36 PM, 17 Sep, 2025

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں میسجز کے ریپلائی تھریڈز کا نیا فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت گروپ میں بھیجے گئے کسی بھی میسج کے تمام جوابات ایک ساتھ تھریڈ کی شکل میں نظر آئیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ میں جب آپ کسی میسج کا جواب دیتے ہیں تو ہر جواب الگ الگ دکھائی دیتا ہے۔ لیکن نئے فیچر میں، اگر کسی میسج پر کئی لوگ جواب دیں گے تو تمام جوابات ایک جگہ جمع ہو جائیں گے اور آپ آسانی سے تھریڈ کھول کر تمام جوابات دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر خاص طور پر بڑے گروپ چیٹس کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا جہاں متعدد لوگ ایک ہی موضوع پر بات کرتے ہیں۔ اس سے نئے صارفین کو بات چیت سمجھنے میں بھی آسانی ہوگی۔

واٹس ایپ نے ابھی اس فیچر کی آزمائش کچھ صارفین کو دی ہے اور جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

مزیدخبریں