میرپور، آزاد جموں و کشمیر : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلبہ نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ متحد ہیں۔ طلبہ نے قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اساتذہ نے پاکستان کو خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرنے کی حیثیت سے نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اپنی حکمت عملی اور قربانیوں سے خطے میں امن و استحکام کی ضمانت دی ہے۔
یہ نشست نوجوان نسل اور تعلیمی اداروں کے درمیان قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاک فوج کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم اقدام ہے۔