ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یو اے ای کے میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

02:24 PM, 17 Sep, 2025

دبئی : آج ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آج ہونے والے میچ کی سوشل میڈیا پوسٹ اچانک ڈیلیٹ کر دی۔ ACC نے پہلے میچ کے بارے میں اعلان کیا تھا کہ جیتنے والی ٹیم ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

دوسری جانب ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے حوالے سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری کی تبدیلی کا سخت مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پاکستان میچ کے بائیکاٹ کا اختیار استعمال کرے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی انکوائری صرف ایک رسمی کارروائی تھی اور تمام تحفظات کو دور کیے بغیر کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی جائے گی۔ پاکستانی موقف کے بعد آئی سی سی پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور متوقع ہے کہ جلد میچ ریفری کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں