پنجاب حکومت کا پالتو طوطوں کے لیے نیا قانون

03:54 PM, 17 Sep, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے پالتو طوطے رکھنے کے لیے ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت الیکزینڈرائن، روز رنگڈ، سلیٹی ہیڈڈ اور پلم ہیڈڈ طوطوں کی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق، ہر طوطے کی رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

اس قانون کے تحت طوطے پالنے والے چھوٹے اور بڑے بریڈرز کے لیے نئی کیٹیگری بھی بنائی گئی ہے، تاکہ ان کی بہتر نگرانی کی جا سکے۔ مزید برآں، طوطے صرف لائسنس یافتہ ڈیلرز کو بیچے جا سکیں گے، جس سے غیر قانونی تجارت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ قانون جنگلی حیات کے تحفظ اور پالتو طوطوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں