ایران معاہدہ چاہتا ہے، جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں:ٹرمپ

09:45 AM, 17 Sep, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے اور وہ جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں۔

مائیکل وہٹلی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے تنازع کا جلد خاتمہ ہو گا کیونکہ فریقین اب سمجھوتہ چاہتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق، آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث امریکی ووٹرز میں پائی جانے والی تشویش اور نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے پیش نظر اس بیان کو اہم سیاسی اہمیت حاصل ہے۔

مزیدخبریں