اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے قیام سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر عالمی معیار کی جدید تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی کی عمارت آئندہ سال تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ یہاں باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز 20 ستمبر 2027 سے ہوگا۔ مزید برآں، ایف ایس سی اور اے لیول کے طلبہ کے لیے ورچوئل سکول کا ٹیلنٹ ہنٹ شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے داخلہ ٹیسٹ 24 اکتوبر 2026 کو ملک کے 40 سے زائد شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ابتدائی مرحلے میں اس ادارے میں مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر سائنس، بائیو انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے جدید تعلیمی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔
میرٹ پر جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
10:00 AM, 17 Sep, 2026