ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی نیوٹرل وینیو درخواست پر بھارت کا انکار

01:32 PM, 17 Sep, 2026

لاہور: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کی نیوٹرل وینیو کی درخواست بھارت نے مسترد کردی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان کے میچز کسی غیرجانبدار مقام پر منتقل کیے جائیں یا ٹورنامنٹ بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں منعقد کیا جائے۔

بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھولا ناتھ سنگھ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی بھارت میں ہی منعقد ہوگی اور پاکستان کو بھی بھارت میں آکر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان شرکت نہیں کرتا تو پہلے سے اعلان کردہ متبادل ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہیں۔

اس سے قبل بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، تاہم ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس معاملے پر تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں