افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ

01:51 PM, 17 Sep, 2026

کابل:افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ (اے یو ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قندھار اور ہلمند میں مختلف کارروائیوں کے دوران طالبان کے تین سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

 تنظیم کے مطابق ہلمند اور قندھار میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران طالبان کے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اے یو ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم طالبان حکومت کے خلاف اپنی مزاحمتی سرگرمیوں کو مزید منظم اور وسیع کرے گی۔

 تاہم ان کارروائیوں اور ہلاکتوں سے متعلق اے یو ایف کے دعووں کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ طالبان کی جانب سے بھی ان دعوؤں پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔1

مزیدخبریں