پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

02:05 PM, 17 Sep, 2026

لندن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور معاشی استحکام و پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

 لندن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کے لیے اہم ذریعہ ہیں۔

 محمد اورنگزیب کے مطابق مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے نجی شعبے کے لیے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ بجٹ خسارے میں کمی اور حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور شفافیت کے اقدامات سے معیشت کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں