وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک روانہ، لندن میں چند روز قیام کریں گے

04:45 PM, 17 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اہم غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چند روز لندن میں قیام کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم کی مختلف اہم ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات متوقع ہیں۔وزیراعظم 25 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔۔

مزیدخبریں