مشال خان کا قتل قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

مشال خان کا قتل قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں مردان یونی ورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف مذمتی قرار داد منظورکرلی گئی۔
یہ قرارداد وفاقی وزیربرائے دفاعی تنویر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میںپیش کی،قراردادمیںکہاگیاکہاایوان مشال خان کے قتل کی بھرپور مذمت کرتا ہے
جب کہ مشال خان کے قتل کے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کوروکا جائے اور ایسے واقعات روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائےجائیں جب کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔
یاد رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبا کے ہجوم نے طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے مشال خان موقع پر ہی وفات پا گیا تھا