اداکارہ مہما چودھری معروف ٹی وی شو کی میزبانی کرینگی

ممبئی: مایہ ناز بالی و وڈ اداکارہ مہماچوہدری نے بھارتی ٹی وی کے مشہور ریلٹی شو 'خطروں کے کھلاڑی' کی میزبانی کا فیصلہ کر لیا ۔

اداکارہ مہما چودھری معروف ٹی وی شو کی میزبانی کرینگی

ممبئی: مایہ ناز بالی و وڈ اداکارہ مہما چودھری نے بھارتی ٹی وی کے مشہور ریلٹی شو 'خطروں کے کھلاڑی' کی میزبانی کا فیصلہ کر لیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت ٹی وی کے مشہور ریلٹی شو 'خطروں کے کھلاڑی' کا آٹھواں سیزن جلد ہی نشر ہونے والا ہے۔اس بار اس شو میں مشہور سیلیبریٹز کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تاہم اس شو میں مہماچودھری کے بھی شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔شو کے سلسلے میں پروڈیوسر مہما چودھری کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ سبھاش گھئی کی فلم 'پردیس' سے اپنا فلم کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ مہماچودھری طویل وقت سے بالی ووڈ سے دور ہیں۔