چیف جسٹس پاکستان کل مشال خان قتل کیس کی سماعت شروع کرینگے

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سے مشال خان قتل کیس کی سماعت شروع کرے گا اور سماعت کھلی عدالت میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے مشال خان قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد از خود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے سماعت کا فیصلہ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا جب کہ سماعت کے لیے آئی جی خیبرپختونخوا اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 13 اپریل کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کیمپس میں طالب علم مشال خان پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام لگا کر طالب علموں کے مشتعل ہجوم نے اس پر شدید تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس کی تفتیش میں اب تک 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 6 یونیورسٹی ملازمین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کیس کے ملزم وجاہت نے اعترافی بیان دیا ہے کہ اسے یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مشال پر توہین رسالت کا الزام لگانے کا کہا جس پر اس نے مشال کے خلاف طلبا کو اشتعال دلایا۔