اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کشیدگی دور کریں گے ،یوسف رضا گیلانی

 اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کشیدگی دور کریں گے ،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد :پیپلزپارٹی وفد نے ن لیگ ، ق  لیگ  اور اےاین پی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی  کا کہنا ہے  اتحادیوں سے بات چیت  کا مقصد   حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات  کے حوالے سے   مشاورت  کرنا ہے تاکہ حکوت اور  اپوزیشن  کے درمیان کشیدہ ماحول کو بہتر کیا جاسکے ۔

یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ  عدلیہ اور پارلیمنٹ  کے درمیان تناؤ ختم کرنا ضروری ہو چکا ہے ،رہنما اےاین پی  میاں افتخار کا کہنا تھا کہ  3مئی کو اے این پی کی اے پی سی میں تمام جماعتوں کو بلائیں گے۔

مصنف کے بارے میں