پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان

12:29 PM, 18 Apr, 2025

کراچی : آج کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ دن کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی آئی اور 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 117,388 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی اچھی خبر سامنے آئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 46 پیسے پر آ گئی۔

مزیدخبریں