سندھ میں ملیریا کے 20 ہزار سے زائد کیسز، محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا

02:42 PM, 18 Apr, 2025

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق، رواں سال کے ابتدائی چار مہینوں میں صوبے بھر میں ملیریا کے 20,000 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں دماغی ملیریا جیسے مہلک کیسز بھی شامل ہیں۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں اب تک 201 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 77 کیسز ڈسٹرکٹ ساؤتھ، 69 ملیر، 30 غربی، 18 کورنگی، 5 مشرقی، اور 2 کیسز وسطی میں سامنے آئے ہیں۔ حیدرآباد اور لاڑکانہ جیسے شہروں میں بھی کیسز کی تعداد تشویشناک ہے۔

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ملیریا خاص طور پر برسات کے بعد تیزی سے پھیلتا ہے، اور اس کا دماغی ورژن جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مچھر دانی کا استعمال کریں، پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور فوری طور پر علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزیدخبریں