پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

09:40 AM, 18 Apr, 2026

ایبٹ آباد :پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کاکول میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کی اعزازی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نئے افسران کے بلند معیار اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔
اس تقریب میں پاک فوج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کا سنگِ میل عبور کیا، جن میں     153 واں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 واں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس۔    72 واں انٹیگریٹڈ کورس اور 15 واں مجاہد کورس،    خواتین کیڈٹس پر مشتمل 27 واں لیڈی کیڈٹ کورس کے دستے بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل رہے۔
مہمانِ خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تربیت کے دوران غیر معمولی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازی شمشیر، تمغے اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے نئے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ان کی سخت محنت اور مادرِ وطن سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں